کچھ لمحے

Poet: Nokheyz Anjum By: NS, lahore

کچھ لمحے
یادوں کی راہ گزر پر
آ کر ٹھر گئے ہیں
یہ ذاد راہ کی صورت
میرے ساتھ رہتے ہیں
میری راہوں میں
سنگ میل بن کر
مجھے راستہ بتاتے ہیں
جب تک بدن میں سانس
دل میں کوئی آ س
باقی ہے
یہ لمحے تب تلک
میرے دل کی سر زمین پر
پھول بن کر کھلے رہیں گے
 

Rate it:
Views: 628
10 Jun, 2009