کچھ لوگ دل کی آڑ میں روپوش ہو گئے
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Karachiکچھ لوگ دل کی آڑ میں روپوش ہو گئے
بکھرے جو سارے خواب تو خاموش ہو گئے
ساقی نے پھر پلائی ہے کچھ خاص آنکھ سے
اتنا ہوا سرور کہ مد ہوش ہو گئے
وہ کتنے خوش نصیب ہیں جو آپ مل گئے
دیکھا جو جلوہ آپ کا بے ہوش ہو گئے
جتنے کئے تھے پیار میں عہدِ وفا یہاں
سارے ہی عہد ان سے فراموش ہو گئے
کچھ لوگ دل کی آڑ میں روپوش ہو گئے
بکھرے جو سارے خواب تو خاموش ہو گئے
ساقی نے پھر پلائی ہے کچھ خاص آنکھ سے
اتنا ہوا سرور کہ مد ہوش ہو گئے
وہ کتنے خوش نصیب ہیں جو آپ مل گئے
دیکھا جو جلوہ آپ کا بے ہوش ہو گئے
جتنے کئے تھے پیار میں عہدِ وفا یہاں
سارے ہی عہد ان سے فراموش ہو گئے
موسیٰ گئے تھے طور پہ اللہ کو دیکھنے
جلوے کی روشنی سے ہی بے ہوش ہو گئے
اترے ہیں جب بھی آپ کی وشمہؔ زمین پر
بڑھ بڑھ کے درد ہم سے ہم آغوش ہو گئے
More Life Poetry






