کچھ وقت نکالے رکھنا

Poet: By: saqib raheem, jhelum

اپنی باتوں میں میرے نام کے حوالے رکھنا
مجھ سے دور ھو تو خود کو سنبھالے رکھنا

لوگ پوچھیں گے کیوں پریشان ھوتم
کچھ نگاہوں سےکہنا زبان پہ تالے رکھنا

نہ کھونے دینا میرے بیتے لمحوں کو
میری یادوں کوبڑے پیار سے سنبھالے رکھنا

تم لوٹ آؤ گے اتنا یقین ھے مجھ کو
میرے لیے کچھ وقت نکالے رکھنا

دل نے بڑی شدت سے چاہا ھے تمہیں
میرے لیے اپنے انداز وھی پرانے رکھنا

Rate it:
Views: 1021
28 Dec, 2011