کھلیں گے گل تو تری یاد مجھ کو آئے گی

Poet: Sara Afzal By: Sara Afzal, Pakistan

کھلیں گے گل تو تری یاد مجھ کو آئے گی
حسیں بہار کی رت میرا دل جلائے گی

میں کر سکوں گی نہ تنہائیوں سے سمجھوتہ
تری کمی تو مجھے ہر گھڑی ستائے گی

یہ حسن اور ادا ہیں تمہاری ہی خاطر
مری وفا کیا کبھی بھی نہ رنگ لائے گی

جو اک حساس سی لڑکی بہت اداس ہے اب
تمہارے غم میں کبھی بھی نہ مسکرائے گی

کروں گی یاد تمہیں جب بھی آدھی رات کو میں
تو شعلے چاندنی مجھ پر بہت گرائے گی

تمام رات خیالوں میں تم ہی آؤ گے
تو ایسے میں بھلا کب نیند مجھ کو آئے گی

تمہارا کیا ہے مجھے بھول جاؤ گے اک دن
تمہاری سارہ تمہیں نہ کبھی بھلائے گی

Rate it:
Views: 661
30 Oct, 2013