کھولنے دو لب مجھے اب دل کے اس اظہار پر
Poet: S.M Akhtar malik By: S.M akhtar Malik, Allu Wali Piplan/Mianwaliکھولنے دو لب مجھے اب دل کے اس اظہار پر
 حرف آئے گا بھلا کیا آپ کی سرکار پر
 
 آبرو تو لٹ چکی ہے دختر نادار کی
 یوں اٹھی ہے آج انگلی شہر کی کے سردار پر
 
 بھولا بسرا کوئی ساتھی آج آئیگا ضرور
 صبح دم بھر کاگا بولا ہے میری دیوار پر
 
 تیری یادیں تیری باتیں تیرے قصے تیرے خواب
 چلنا پڑتا ہے مجھے ہر رات کی تلوار پر
 
 سانحہ کیا ہو گیا ہے پھر کوئی اس شہر میں
 کیوں جھکی ہے ساری خلقت آج کے اخبار پر
 
 آئینوں کے شہر میں تو پیار کرنا جرم ہے
 کس نے اختر لکھ دیا ہے شہر کی دیوار پر
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے
 
اسلم