کھو گئی تاثیر کیوں اپنی دعاؤں سے
Poet: AU By: UA, Lahoreنگاہوں میں بسا ہے جو تصور وہ تمہارا ہے
ہمارا کیا ہے جو کچھ ہے تمہارا ہی تمہارا ہے
نہ کوئی رابطہ نہ ہی کوئی ذریعہ رسائی کا
دل خوش فہم کو پھر بھی امیدوں کا سہارا ہے
میری آواز سن کر بھی وہ میرے پاس نہ آئے
ہمارے دل نے تو ہر بار شدت سے پکارا ہے
صدائیں عرش تک جانے سے پہلے لوٹ آتی ہیں
اسی کا رنج ہے ورنہ تو باقی سب گوارہ ہے
نہ جانے کھو گئی تاثیر کیوں اپنی دعاؤں سے
خطاؤں کا بھی تو اپنی نہیں کوئی کنارا ہے
More Sad Poetry







