کھیل اکثر ہی دل کے ہارے ہم نے
ورنہ الفت کے سبھی میدان ہیں مارے ہم نے
لوگ واپس لے لیتے ہیں کیسے دل اپنا
کر دیا نام پہلی نظر دل اپنا تمہارے ہم نے
تیری چاہت میں ہی کئے پھتروں کو سجدے ہم نے
ورنہ آنکھوں میں سجا رکھے تھے ستارے ہم نے
دیکھ کر تم کو نہ کچھ سوجھا بس ڈوب گئے
پیاس اتنی تھی کہ دیکھے نہ کنارے ہم نے
سامنے تم ہو تو نہیں بھاتی یہ دنیا ساری
توڑ ڈالے ہیں سبھی سے رشتے سارے ہم نے
اس سے بڑھ کر نہیں دیکھی ہے عبادت کوئی
جو تیری الفت میں دو دن ہیں گزارے ہم نے
صبح ہوتے ہی غم دنیا نے رلایا ہم کو
شام ہوتے ہی سلا ڈالے سب انگارے ہم نے
آنکھوں میں ہے ساون اور دل میں قیامت برپا
اشتیاق بھولنا چاہے تھے شاید کوئی پیارے ہم نے