کہا تھا کس نے
Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar K.S.Aدل لگانے کو کہا تھا کس نے
خود کو آزمانے کو کہا تھا کس نے
اب کیوں کھوئے ہوئے رہتے ہو
غم اٹھانے کو کہا تھا کس نے
دو قدم چلتے ہی کیوں رکنے لگے
ساتھ آنے کو کہا تھا کس نے
آئینہ دیکھا تو عکس پھیکا لگا
منہ چھپانے کو کہا تھا کس نے
کچھ تو یادوں پے گزارا کرتے
لوٹ آنے کو کہا تھا کس نے
تھوڑی آزمائش پے اتر جاتے تم
یوں بکھر جانے کو کہا تھا کس نے
More Sad Poetry







