Add Poetry

کہو کیسا لگا

Poet: UA By: UA, Lahore

میرے جذبات سے کھیلے ہو کہو کیسا لگا
تم خیالات سے کھیلے ہو کہو کیسا لگا

دل کو کھلونا جان کر تم کھیلتے رہے
دل کی سوغات سے کھیلے ہو کہو کیسا لگا

میری آنکھوں میں اشکوں کا ساون ہے
اسکی برسات سے کھیلے ہو کہو کیسا لگا

مجھ سے پوچھتے رہتے ہو خود کچھ نہیں کہتے ہو
تم سوالات سے کھیلے ہو کہو کیسا لگا

عظمٰی کہو کے ترک روایات کیا ہوئیں
تم روایات سے کھیلے ہو کہو کیسا لگا

Rate it:
Views: 553
03 Mar, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets