کہیں تو جو مل جاۓ!!

Poetسیدہ سعدیہ عنبر جیلانی Submitted byسیدہ سعدیہ عنبر جیلانی
Text size

تخیل لفظ میں ڈھل جاۓ
کہیں تو جو مل جاۓ

قریہ قریہ دیکھا ہے
کہیں کوئی زخم سل جاۓ

محبت ایسا شعلہ ہے
جسے چھو لے وہ جل جاۓ

کوئی دعا کرو کوئی دواء کرو
تجھ سے جدائی کا لمحہ ٹل جاۓ

مل کر بچھڑنا بھول جاۓ عنبر
وہ ملے مجھے تو ایسے مل جاۓ

Related tags on Parveen Shakir poetry

Copied