کہیں مجھے کسی کی بد دعا نہ لگ جائے
Poet: By: AB shahzad, Mailsiکہیں مجھے کسی کی بد دعا نہ لگ جائے
ذمے کسی کی مرے ہی خطا نہ لگ جائے
رقیب رہنے سکوں سے نہیں مجھے دیں گے
میں ڈرتا ہوں کوئی پیچھے بلا نہ لگ جائے
نہیں ہے آتا زمانے سے لڑنا یار مجھے
کہیں زمانے کی مجھ کو ہوا نہ لگ جائے
میں اس لیے ہی زیادہ تو بولتا نہیں ہوں
کہیں اسے مرا بولا برا نہ لگ جائے
میں پیار کرتا ہوں شہزاد پر بتاتا نہیں
میں چاہتا نہیں اس کو پتہ نہ لگ جائے
More Sad Poetry






