کہیں ملے تو اس سے کہیو
کہ
روۓ نہ ، اپنی پلکیں کسی کے غم میں بھگوئے نہ
یہ بھی کہنا کہ
وہ دیوانہ جو تری یاد میں اک زمانہ
درد سہتا رہا ہے جاناں
ہان وہ ہی دیوانہ
جو تیرا منتظر ہی رہا
اپنا حال سے بے خبر ہی رہا
جو اپنے بدن کی قبر میں گڑا ہی رہا
وہ چاندی کے کنگن بڑے شوق سے
اپنے ہاتھوں میں لے کر کھڑا ہی رہا
یہ سب کچھ بتا کر
اسے یہ بھی کہنا
وو پاگل ، مجنوں اب مر گیا ہے
یہ سب کچھ بتا کر
یہ سب کچھ سنا کر
ذرا غور کرنا
اگر وہ غمگین ہونے لگے تو
وہ بے اختیار رونے لگے تو
اسے اتنا کہنا
کہ اے جان جاناں روۓ نہ
اپنی پلکیں کسی کے غم میں بھگوئے نہ