Add Poetry

کہیں پر ماں کہیں بیوی بہن بیٹی کی مورت ہوں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Malaysia

کہیں پر ماں کہیں بیوی بہن بیٹی کی مورت ہوں
میں ہر رشتہ میں کھلتا پھول لیکن خوبصورت ہوں
محبت کا نشاں ہوں چاہتوں کی بہتی ندیا ہوں
وفا کے نام پستی ہوئی میں ایک عورت ہوں
میرے دامن میں خوشیاں ہیں محبت کی روانی ہے
مگر افسوس میری رنج میں ڈوبی کہانی ہے
مجھے بیچا گیا رسم و رواجوں کے بازاروں میں
میرا حق چھین کر مجھ سے مجھے محروم کر ڈالا
مگر اشکوں کی بارش نے مجھے مشروم کر ڈالا
میری تخلیق تو شاہکار ہے دونوں جہانوں میں
کھلونا ہوگئی کیوں زندگی ان آشیانوں میں
مجھے دل میں بسالو میں تماری ہی حقیقت ہوں
تماری جسم وجاں عزت تمارے گھر کی زینت ہوں
سردر و کیف ہوں میں زندگی بھر کی ضرورت ہوں
میں تحفہ،خدا آدم وہی پر نور عورت ہوں

Rate it:
Views: 291
25 Feb, 2016
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets