Add Poetry

کیا تم نے رسوا ساتھ ملے جب رقیب کے

Poet: By: AB shahzad, Mailsi

کیا تم نے رسوا ساتھ ملے جب رقیب کے
سب کام ٹہڑے ہیں مرے اپنے حبیب کے

دم توڑ سب رہی تھیں ادھر میری خواہشیں
لٹکی تھی ساتھ لاش مری جب سلیب کے

درمان عشق کا تھا نہیں بھٹکے در بدر
دکھ کی دوا نہ پاس تھی میرے طبیب کے

آغوش ماں کی تھی ہی نہیں کیسے رکھتا سر
حالات بن بڑے گئے میرے نصیب کے

احساس نام کی کوئی شے دل میں تھی نہیں
تھا طنطنہ ہی لوگ سبھی تھے عجیب کے

معنم نے بھر تجوری ہی اپنی لی دوستو
مر بھوک سے گئے سبھی بچے غریب کے

غربت میں کوئی ساتھ نہ شہزاد چل سکا
سب ٹوٹ ہی گئے جو تھے رشتے فریب کے

Rate it:
Views: 183
18 Dec, 2020
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets