Add Poetry

کیا ہے یہ عورت؟

Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), Saudi Arabia

کیا ہے یہ عورت ؟
قربانیوں کی ہے مورت
پر کیا ہے یہ عورت ؟
بہن ہے
بیٹی ہے
ماں ہے
بیوی ہے
پر کیا ہے یہ عورت ؟
ایک ہو کر نجانے کتنے
رشتے نبھاتی ہے یہ عورت
پر کیا ہے یہ عورت ؟
ہر پل آرزویوں کا
گلا گھوٹ کر جیتی ہے یہ عورت
پر کیا ہے یہ عورت ؟
نجانے کتنی خواہشیں خود میں
قید کر کے مسکراتی ہے یہ عورت
پر کیا ہے یہ عورت ؟
ساری زندگی کسی کو
اپنا بناتے گزار دیتی ہے یہ عورت
پر کیا ہے یہ عورت ؟
ہر دکھ درد میں اپنوں کا
ساتھ دیتی ہے یہ عورت
پر کیا ہے یہ عورت ؟
تنکا تنکا کر کے
آشیانہ بناتی ہے یہ عورت
پر ُاس آشیانے میں کہاں ہے یہ عورت
کیا ہے یہ عورت ؟
کرنے پے آئے تو
سب کر سکتی ہے یہ عورت
مگر پھر بھی بےنام ہے یہ عورت
پر کیا ہے یہ عورت ؟
اک نظر میں دوسروں کی
نظروں کو پہچان لیتی ہے یہ عورت
پر کیا ہے یہ عورت ؟
خدا نے جتنی عزت اسے بخشی ہے
ُاتنی ہی معاشرے میں بدنام ہے یہ عورت
پر کیا ہے یہ عورت ؟
اک سہارے کی تلاش میں
عمر گزار دیتی ہے
مگر ہمیشہ تنہا ہی ہے یہ عورت
پر کیا ہے یہ عورت ؟

Rate it:
Views: 819
22 Jul, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets