Add Poetry

کیسا سلسلہ

Poet: Attaul Haq Qasmi By: Bakhtiar Nasir, Lahore

کوئی چھوٹا یہاں کوئی بڑا ہے
خداوندا! یہ کیسا سلسلہ ہے

محبت ہو گئی ہے زندگی سے
ہمیں جینا بہت مہنگا پڑا ہے

عجب سا شخص اک رہتا ہے مجھ میں
وہ مجھ سے میری بات پوچھتا ہے

زمین و آسمان کے درمیاں میں
کوئی رہتا ہے یا پھر وسوسہ ہے

زمیں تو کھینچتی ہے اپنی جانب
مگر یہ آسماں کو کیا ہوا ہے

اندھیری رات ہے سب سو رہے ہیں
دیا اک رہگزر کا جاگتا ہے

یہ تم کیوں آرہے ہو درمیاں میں
یہ میرا اور خدا کا مسئلہ ہے

ادھر ہوتی تھیں پھولوں کی قطاریں
یہ کس نے راستہ بدلہ ہوا ہے

سن اے دور جوانی سن کہ سر سے
نشہ تیرا اترتا جا رہا ہے

Rate it:
Views: 322
07 Feb, 2010
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets