کیسی ہوا گلشن میں چلی مُرجھائی ایک ایک کلی دل کی کہانی کیا کہیے اپنی آگ ہی شمع جلی اس لَٹ کا الجھاؤ کیا ایک بلا تو سر سے ٹلی دنیا نے وہ درد دیئے بھول گئے ہم ان کی گلی بول کے جالب قدر نہ کھو اس ماحول میں چُپ ہی بھلی