کیسے بھلا کہوں وہ سخن آشنا نہیں

Poet: Ali Muhtashim Minhas By: Uzma Ahmad, Lahore

کیسے بھلا کہوں وہ سخن آشنا نہیں
وہ بھی اسے پتہ ہے جو میں نے کہا نہیں

خوش فہم کس قدر ہے میری نگاہ منتظر
راہ دیکھتی ہے اسکا جو گھر سے چلا نہیں

ویسے تو ہر طرف تیری آہٹ سنائی دے
ڈھونڈوں اگر تو تیرا کہیں نقش پا نہیں

تعلیم ہے مقام ہے عزت ہے محتشم
اسکی کمی ہے ورنہ میرے پاس کیا نہیں

Rate it:
Views: 344
30 Jun, 2010