کیسے ناداں ہیں تجھے چھوڑ کے جانے والے
Poet: Mohammed Naseem By: Mohammed Naseem, Muscatکیسے ناداں ہیں تجھے چھوڑ کے جانے والے
 دربدر پھرتے ہیں اب تجھ کو بھلانے والے
 
 پھیل جانے دے محبت کے گلابوں کی مہک
 یہ خزانے ہیں کہاں دوست چھپانے والے
 
 پھر نئے شہر بسائیں گے سر ارض قمر
 خطہ ارض پہ یہ آگ لگانے والے
 
 تیری امید پہ زندہ ہیں یہ مجرم تیرے
 اب کدھر جائں تیری حمد سنانے والے
 
 دیکھ خوداری بڑی شے ہے فریاد نہ کر
 تجھ کو نظروں سے گرا دیں گے زمانے والے
 
 بیج بو جاؤ کوئی تم بھی محبت کا نسیم
 یاد رکھیں گے زمانے تجھے آنے والے
More Sad Poetry







