Add Poetry

کیوں دل کی بستی میں اتنی جلدی شام ہو گئی

Poet: Sajid Awan By: Sajid Manzoor Awan, Islamabad

کیوں دل کی بستی میں اتنی جلدی شام ہو گئی
کیوں محبت اتنی بے بس اتنی ناکام ہو گئی

جسےخوشی سمجھتے تھے اپنی ہم تو زندگی کی
کیوں چاہت وہ سرِ بازار ہی نیلام ہو گئی

وفا محبت، چاہ، چایت اور وہ اس زمانہ میں
بےرخی سے صنم تیری یہ تو اب بات عام ہوگئی

رہا کچھ بھی نہیں اپنے پاس مگر یہ جسم ہے
تھی جان بھی کبھی اپنی اب مگر تیرے نام ہو گئی

جو بھی بات ہم نے کہی آنسوں سے آج دھو کر
کاغذ پہ آکر وہ بات تو ساجد کلام ہو گئی

انجام وفا کا بھی دیکھ آغاز ہی نہ تُو دیکھ
کیا محبت تھی خوبصورت ساجد جو تمام ہو گئی

Rate it:
Views: 448
13 Sep, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets