Add Poetry

گراشرف المخلوقات ہےبننا تو خیالات کو نکھار

Poet: ڈاکٹر چودھری ابرار ماجد By: Dr Ch Abrar Majid, Islamabad

گراشرف المخلوقات ہےبننا تو خیالات کو نکھار
کر اللہ کا شکر ادا اور اپنےاخلاقیات کو سنوار

عقیدہ و عبادات کی ہے اک اپنی اہمییت مگر
حسن معاشرت کو سیکھنا ہے تو معاملات کو سدھار

شان وشوکت نہیں کسی کی بھی وراثت
مقام کرنا ہےحاصل توکمالات کو ابھار

مقبولیت کو پانا نہیں تیری منڑل
کامیاب ہونا ہے توٹمرات کو اتار

انسان نہیں اس کا کام ہے افضل
خودی کو پہجان زیورات کو نکھار

قناعت پسندی کو بنا اپنا طرہ امتیاز
سادگی کو اپنا حصار خواہشات کو اتار

تکبر ہے اسی کارتبہ جس کی شان ہے کن فیکون
تو اپنی عجز و انکساری کے جمالات کو سنوار

فلسفہ کل’ نفس زائقۃالموت کو سمجھ
موت سے پہلے اپنی سفارشات کو پکار

Rate it:
Views: 364
18 Apr, 2017
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets