گمشدہ تنہائی
Poet: UA By: UA, Lahoreاس اجنبی ہجوم سے رہائی چاہئیے
مجھ کو میری گمشدہ تنہائی چاہئیے
انجان شہر میں غیروں کے درمیاں
تنہائی سے ہوئی تھی شناسائی چاہئیے
تنہائی سے مجھے، مجھکو تنہائی سے
باہم تھی خاص جو، وہ دلربائی چاہئیے
اک دوسرے کو ہم نے تنہا نہیں ہونے دیا
تھی اپنے درمیان جو یکجائی چاہئے
اس اجنبی ہجوم سے رہائی چاہئیے
مجھ کو میری گمشدہ تنہائی چاہئیے
More Sad Poetry






