Add Poetry

گُزرے ہوئے لمحات کا سایہ ہے اب تلک

Poet: محمد مسعود نونٹگھم یو کے By: Mohammed Masood, Nottingham

گُزرے ہوئے لمحات کا سایہ ہے اب تلک
مجھ کو میرے جنون نے ستایا ہے اب تلک

خوشیاں تو کہیں دور بہت دور کھو گئیں
ہم کو غموں نے بار بار رولایا ہے اب تلک

چھوڑا ہے جب سے دنیا کے اِس کار زار کو
دل میں ایک خواب بنایا ہے اب تلک

جی میں میرے پُھول میرا ہمسفر اور میں
یوں اپنے گھر میں باغ لگایا ہے اب تلک

نجانے ابھی کتنی آزمائشیں ہیں باقی
اللہ نے میرا ظرف آزمایا ہے اب تلک

کوشش ہے میری اِس امتحان میں سرخرو ہوں
ورانہ تو دل کو درد ہی بھایا ہے اب تلک

Rate it:
Views: 467
26 Apr, 2017
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets