گھر واپس جب آؤ گے
Poet: Anita Gul By: Prety Gul, karachiگھر واپس جب آؤ گے تم کیا دیکھو گے کیا پاؤ گے
 کون کہے گا تم بن ساجن یہ نگری سنسان 
 بن دستک دروازہ گم سم بن آہٹ دہلیز
 سونے چاند کو تکتے تکتے راہیں پڑگئیں ماند
 کون کہے گا تم بن ساجن کیسے کٹے دن رات
 ساون کے سو رنگ ڈھلے او ڈوب گئی برسات
 کون کہے گا تم بن ساجن یہ نگری سنسان
 پل جیسے پتھر بن جائیں گھڑیاں جیسے ناگ
 دن نکلے تو شام نہ آئے آئے تو کہرام
 گھر واپس جب آؤ گے تم کیا دیکھو گے کیا پاؤ گے
More Sad Poetry






