ھمارا کراچی اور ھماری عید
آج ھر طرف بچے
اپنے والدین سے
عید کی شاپنگ کی ضد کررھے ہیں ایسے میں میرے بچے نے
بھی مجھ سے بہت ضد کی
میں اسے کیسے بتاؤں
کہ بیٹا عید کس شے کانام ھے
بچے کی ضد کے ھاتھوں
جب میں مجبور ھوا
اور اسے شاپنگ کرانے لے گیا
یہاں شاپنگ کرنے والے کم نہیں تھے
لیکن ہر طرف کفن ہاتھوں ہاتھ بک رہا تھا
میں نے اپنے بچے سے کہا
چل بیٹا
ھم کہیں اور چلتے ہیں
بچہ تو بچہ تھا
کہنے لگا یہیں کیوں نہیں پاپا
بیٹا پچھلے سال میں تم لوگوں
کو لے کر یہاں آیا تھا
شاپنگ کرنے
لیکن بیٹا آج یہاں کفن کی دکانیں
کھل گئی ھیں
بیٹا ضد کرنے لگا
تو پاپا
پلیز
ایک مجھے بھی
دلا دو ناں