اس دن بارش کی بوچھاڑ شدید تر تھی
پر میں وہاں کھڑی رہی اور بارش کا سامنا کرنے لگی
پانی مجھے بہا لے جانا چاہتی تھی
اس کی فولادی دھاریں جو مجھے چھیدنا چچاہتی تھی
وہ مجھ پر گررہی تھی مجھے چھید رہی تھی
پر میں وہاں مظبوتی سے کھڑی رہی
پھر میں اور بھی سیدھے تن کر کھڑی ہو گئی
اور سورج کے نکلنے
اور ایک تیز اجالے کا انتظار کرنے لگی