اسکو مجھ سے
محبت تب ہوئی تھی
جب اسکی یاد داشت کھو چکی تھی
تب وہ سارے رشتے
سارے ناطے بھول گیا تھا
بس مجھے جانتا تھا
مجھے پہچانتا تھا
مجھے پیار کرتا تھا
لیکن! جب اسکی
کھوئی ہوئی یاد داشت
واپس آئی
وہ مجھے ہی بھول گیا
ہائے رے محبت
تیری کھوئی ہوئی یاد داشت
مرے ہر دور پہ حاوی ہو گئی
"ہائے رے محبت"