ہجر یار
Poet: شاہ میر مغل By: Shahmeer Mughal, Lahoreہجر میں تیرے شب بھر نہیں سویا جاتا
دے وصل میرے یار کہ اب نہیں رویا جاتا
کرنا پڑتا ہے جدائی میں بہت صدمہ برداشت
یونہی آنسووں سے تو چہرہ نہیں دھویا جاتا
کبھی آکر میرے دکھ کا بھی مداوا کردے
اس طرح رات بھر مجھ سے نہیں رویا جاتا
جن کو مانگا ہو دعاؤں میں خدا سے رو کر شاہ میر
ایسے رشتوں کو تو پل بھر میں نہیں کھویا جاتا
More Sad Poetry






