ہجومِ رنگ میں رچتی ہوُئی سی بوُئے خوں کیوں ہے؟

Poet: Ahmed Nadeem Qasmi By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

معمارِ انقلاب و ضمیرِ عوام ہو
آزاد مملکت کے اسیرو!سلام ہو

٭

زندگی کے سانچے میں جو نظام ڈھلتا ہے
زندگی کے سانچے کو توڑ کر نِکلتا ہے

٭

وہ جن کو لوگ حقیقت پرست کہتے ہیں
حقیقتوں کے تصوّر میں مست رہتے ہیں

٭

جاگنا ہے ابھی بہاروں کو
نیند کیوں آ چلی ستاروں کو

٭

بہارستانِ آزادی میں ہر گُل شعلہ گوں کیوں ہے
ہجومِ رنگ میں رچتی ہوُئی سی بوُئے خوں کیوں ہے؟

Rate it:
Views: 403
15 Sep, 2011