ہر بار دعا مانگ کر اعتبار کر لیا میں نے
Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky) , K.S.Aخاموشی کا دامن تھام کر کتنا صبر کر لیا میں نے
ُاس نے کہا نہیں پھر بھی ُاس کا انتظار کر لیا میں نے
یوں تو نہیں معلوم قبولیت کب ہو گئی لیکن
ہر بار دعا مانگ کر اعتبار کر لیا میں نے
اس دنیا سے نہیں اب خدا سے ہے میری گفتگو
لب سی کر ُاس کا اصرار کر لیا میں نے
اب تو بس بہاروں کی آمد ہونی ہیں
مشکل وقت کو مشکل سے بسر کر لیا میں نے
نہیں ہے کوئی حال سننے والا تو کیا ہوا
آج خدا کو جی بھر کے ہم کنار کر لیا میں نے
ُاسے لوٹ کر تو آنا ہے اک دن میرے ہی پاس
پر آج ُاسے روکنے سے انکار کر لیا میں نے
میری شاعری جس نے آج تک نہیں پڑھی لکی
ہاں ُاسی شخص سے پیار کر لیا میں نے
More Sad Poetry






