Add Poetry

ہر بےزباں کو شعلہ نوا کہہ لیا کرو

Poet: Qateeel Shifai By: Shauzm, Dubai

ہر بےزباں کو شعلہ نوا کہہ لیا کرو
یارو سکوت ہی کو صدا کہہ لیا کرو

خود کو فریب دو کہ نہ ہو تلخ زندگی
ہر سنگدل کو جانِ وفا کہہ لیا کرو

گر چاہتے ہو خوش رہیں کچھ بندگانِ خاص
جتنے صنم ہیں اُنکو خدا کہہ لیا کرو

انسان کا اگر قدو قامت نہ بڑھ سکے
تم اِِس کو نقشِِِ آب و ہوا کہہ لیا کرو

اپنے لیے اب ایک ہی راہِ نجات ہے
ہر ظلم کو رضائے خدا کہہ لیا کرو

لے دے کے اب یہی ہے نشانِ ضیا قتیل
جب دل جلے تو اُسکو دِیا کہہ لیا کرو

Rate it:
Views: 543
06 Oct, 2010
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets