ہر شب اِسے جلنے کی عادت سی ہو گئی
Poet: M Masood By: M Masood , Nottinghamہر شب اِسے جلنے کی عادت سی ہو گئی
 اِسے جلتے ملتے مجھے محبت سی ہو گئی
 
 خود سجا سنوار کر رکھنے کا شوق تھا
 پھر اپنے آپ سے وحشت سی ہو گئی
 
 وہ بچھڑا تو پھر مل نہ سکے کسی سے ہم
 جب کانچ کا دل ٹوٹا تو قامت سی ہو گئی
 
 وہ شخص محبت تھا محبت ہی رہتا مسعود
 وہ بچھڑا تو بس دل پر قیامت سی ہو گئی
More Sad Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 