ہر گوشۂ عالم میں

Poet: خواجہ ریاض الدین عطشؔ By: فرخ خواجہ, Chicago, USA

ہر گوشۂ عالم میں زمانے کی صدا ہوں
میں وقت پہ چلتا ہوا نقش کف پا ہوں

اے دشت تخیل تری خاموش نوا ہوں
میں نقش حقیقت ہوں مگر خواب نما ہوں

اک عالم دنیا ہے مری ذات کے اندر
میں آگ بھی مٹی بھی ہوں پانی ہوں ہوا ہوں

دو لخت ہوا ہوں میں تری جلوہ گری سے
ایسی ہے چکاچوند کہ سائے سے جدا ہوں

دن بھر کی عطشؔ دھوپ کو دامن میں سمیٹے
میں شام کے سورج کی طرح ڈوب رہا ہوں

Rate it:
Views: 164
03 May, 2025
More Life Poetry