ہزار دکھ تھے
Poet: ASLAM By: ASLAM, BRADFORDہزار دکھ تھے وہاں پھر بھی اس زمیں کے تھے
یہ کم تھا کیا کہ جہاں تھے اسلم وہیں کے تھے
کچھ ایسے خوش بھی نہیں چھوڑ کر تیری چوکھٹ
شکستہ حال سہی کم سے کم کہیں کے تھے
یہ جس دیار میں آئے ہیں اجنبی کی طرح
خوش وہ دور کے ھم بھی یہیں کہیں کے تھے
More Sad Poetry






