ہماری آنکھ نہائی نہیں بہت دن سے

Poet: فاروق نور برہانپور ایم پی اندیا By: Farooque Noor, Burhanpur

ہماری آنکھ نہائی نہیں بہت دن سے
تمہاری یاد بھی آئی نہیں بہت دن سے

بہت دنوں سے میں رویا نہیں ہوں جی بھر کے
کہ دل نے چوٹ بھی کھائی نہیں بہت دن سے

جدھر بھی دیکھو اندھیروں کی حکمرانی ہے
کسی نے شمع جلائی نہیں بہت دن سے

تمام گھر بھی مرے ساتھ بکھرا بکھرا ہے
جو تو نے زلف بنائی نہیں بہت دن سے

خدا ہی جانے میں کیسا ہوں کیسے حال میں ہوں
خبر خود اپنی بھی پائی نہیں بہت دن سے

Rate it:
Views: 566
03 Oct, 2021