Add Poetry

ہمیں بھی خبر نہ ہوئی

Poet: UA By: UA, Lahore

ہمیں بھی خبر نہ ہوئی کہ ہم کس پہر میں سو گئے
کسی اور سے کیا ملتے کہ ہم خود سے دور ہو گئے

اپنے مکان کا پتہ کہیں ہم سے لا پتہ ہو گیا
ہم تمہارے شہر کی گلیوں میں ایسے کھو گئے

تقدیر کے ستم ہمیں جینے کی راہ دکھلا گئے
ہم اپنے لہو سے ہر اک صدمے کا داغ دھو گئے

جاگنے کے بعد بھی خوابوں کا سلسلہ رہا ہے
ہم جاگنے کے بعد بھی جیسے دوبارہ سو گئے

ہم عظمٰی ہنستے بستے دنیا کے غم سہتے رہے
لیکن خوشی کی آس پا کر ہم اچانک رو گئے

Rate it:
Views: 351
05 Aug, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets