ہمیں جس سے پیار ہو جائے

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

جو زمانے میں خوشیاں تقسیم کرتے ہیں
اچھے لوگ ان کی بڑی تعظیم کرتے ہیں

ہم سوچ سمجھ کر تو کچھ نہیں کرتے
مگر جو بھی کرتے ہیں عظیم کرتے ہیں

ہمیں جس کسی انسان سے پیار ہو جائے
ان کی پیاری صورت دل میں مقیم کرتے ہیں

محبت میں اپنا ایک ہی بیان رہتا ہے
ایسی باتوں میں نہ ہم ترمیم کرتے ہیں

غریبوں و یتیموں کی مدد کرنا شوق ہے ہمارا
ہر شخص کو نیک کاموں کی تعلیم کرتے ہیں

Rate it:
Views: 1124
19 Feb, 2009