Add Poetry

ہمیں خوشیاں منانے نہیں دیتے (سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور )

Poet: UA By: UA, Lahore

ہمیں خوشیاں منانے نہیں دیتے
ہمیں یہ ظالم مسکرانے نہیں دیتے
زخموں پہ مرہم لگانے نہیں دیتے
ہمیں پرانے درد بھلانے نہیں دیتے

اللہ سے ہم یہ دعا مانگتے ہیں
دہشت گردی سے پناہ مانگتے ہیں
اے مالک رحم فرما دے کرم فرما دے
دنیا سے دہشت گردوں کا نام و نشاں مٹا دے
پرندوں کو چمن میں گنگنانے نہیں دیتے
پھولوں کو گلشن میں کھلکھلانے نہیں دیتے


ہمیں خوشیاں منانے نہیں دیتے
ہمیں یہ ظالم مسکرانے نہیں دیتے
زخموں پہ مرہم لگانے نہیں دیتے
ہمیں پرانے درد بھلانے نہیں دیتے
 

Rate it:
Views: 328
28 Mar, 2016
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets