Add Poetry

ہم آخر سمجھتے کیوں نہیں

Poet: Muhammad Anwer Annu By: Muhammad Anwer, Karachi

 ہم آخر سمجھتے کیوں نہیں
زندگی کیا ہے یہ جانتے کیوں نہیں

تربیت تو شروع ہوجاتی ہے ماں کی گود سے
زندگی گزارنے کا طریقہ آخر سیکھتے کیوں نہیں

ہم جو گزار رہے ہیں یہ کوئی زندگی نہیں
کسی کے جو کام نہ آئے ایسی کوئی زندگی نہیں

نہ حقوق اللہ اور نہ حقوق العباد
بھائی ایسی زندگی بھی کوئی زندگی نہیں

چلو آج ہم توبہ کریں اور عہد کریں
گناہ کی زندگی چھوڑ دیں گے آج یہ عزم کریں

چہار طرف جو کچھ ہورہا ہے اسے دیکھ کر
اب استغفار پڑھیں اور انسانیت کی مدد کریں

اپنے آپ کو بچانا ہے تو دوسروں کو بچائیں
محبت انسانیت کا ایسا پرچار کریں

Rate it:
Views: 482
17 Aug, 2010
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets