ہم تو مرد ہیں جاناں بڑے بے درد ہیں جاناں
Poet: محمد اطہر طاہر By: Athar Tahir, Haroonabadہم تو مرد ہیں جاناں
بڑے بے درد ہیں جاناں
سپنے بھول جاتے ہیں
وعدے توڑ جاتے ہیں
جو ہم سے پیار کر بیٹھے
اُسی کو چھوڑ جاتے ہیں
مردانگی کے پتھروں سے
کچل دیتے ہیں پھولوں کو
کہاں ہم یاد رکھتے ہیں
محبت کے اصولوں کو
ہمیں سب لوگ کہتے ہیں
مرد کو درد نہیں ہوتا
جس کو درد ہوتا ہے
شاید وہ مرد نہیں ہوتا
سو ہم تو مرد ہیں جاناں
بڑے بے درد ہیں جاناں
More Sad Poetry






