ہم سے ملنے پیچھے آئے گا وہ ضرور

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

ہم سے ملنے پیچھے آئے گا وہ ضرور
گھر سے نکلا ہے تونظر آئے گا ضرور

چھوڑ آئے ہیں اپنی چند باتیں ہم
وہ نہیں تو کوئی اور اپنائے گا ضرور

شہر پورا ہو گیا ہے اس کا دیوانہ
کسی سے پیار وہ جتلائے گا ضرور

ہجر اور وصل دونوں رخ ہیں پیار کے
عشق میں کوئی منزل وہ پائے گا ضرور

کھیلتے ہیں جو دل کو کھلونا سمجھ کر
انہیں درد عشق ایک دن تڑپائے گا ضرور

Rate it:
Views: 515
28 Sep, 2013