کُل اثاثہ تھا اِک دِیا لوگو
اور اَب وہ بھی بُجھ گیا لوگو
ہم نے چُپ چاپ ہار مانی تھی
تم نے تو شور کر دیا لوگو
ساتھ رہ کر بِھی کِتنا نادم تھا
کب تلک جُھوٹ بولتا لوگو
وہ بھی خاموش تھا جُدائی پر
ہم نے بھی ضبط کر لیا لوگو
زندگی کا سفر تمھارے بغیر
آخرِ کار کٹ گیا لوگو
ہم نے اِک روز لَوٹ آنا تھا
کوئی تو راہ دیکھتا لوگ