ہم نے بے لوث محبت کی ہے
Poet: اےبی شہزاد میلسی By: اےبی شہزاد میلسی, Mailsiپیار کرنے کی جسارت کی ہے
 ہم نے بے لوث محبت کی ہے
 
 زیست برباد ہوئی ہے میری
 تم نے ہر وقت شرارت کی ہے
 
 اپنی اوقات سے بڑھ کے دیا ہے
 کب امانت میں خیانت کی ہے
 
 پیار کرنے سے تمہیں روکا ہے
 دل سے پڑھنے کی ہدایت کی ہے
 
 ماں کے قدموں میں ہے جنت دیکھی
 اس لیے ہم نے تو خدمت کی ہے
 
 پیار میرے کو نہیں سمجھا گیا
 یار میرے نے حماقت کی ہے
 
 میرے شہزاد سبھی اپنوں نے 
 جانے کیوں مل کے بغاوت کی ہے
More Sad Poetry






