Add Poetry

ہم نے تجھےاپنے دل میں بسا رکھا ہے

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

ہم نے تجھےاپنے دل میں بسا رکھا ہے
تیری یادوں کو سینے سے لگا رکھا ہے

دیکھا تھا جو خواب تجھے پانے کا ہم نے
ابھی تک اسے آنکھوں میں سجا رکھا ہے

نہیں ہے تجھ سے گلا روٹھ جانے کا
تیری الف کو بس اپنا بنا رکھا ہے

بھول نہ جائے کہیں راستہ میرے گھر کا
ایک شمع کو تیرے راستے میں جلا رکھا ہے

ہو نہ جائے تو رسوا اس زمانے میں کہیں
تیرے پیار کو سب سے چھپا رکھا ہے

Rate it:
Views: 645
05 Dec, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets