Add Poetry

ہم نے کی ایسے تِری چاہت نظر کی جستجو

Poet: Riffat Yasmin By: Riffat Yasmin, UK

ہم نے کی ایسے تِری چاہت نظر کی جستجو
دھوُپ میں جیسے کرے کویٔ شجر کی جستجو

زندگی کے آسماں پر اِک ستارا بھی نہیں
تیرگی میں کر رہے ہیں ہم قمر کی جستجو

شیشۂ دِل کِرچیوں کی شکل میں ہے منتشر
اب مجھے درپیش ہے اِک شیشہ گر کی جستجو

فصل کے پکنے کے موسم تک بچا نہ ایک پھل
کیا کرے ایسے میں پھر کویٔ ثمر کی جستجو

لگ رہا ہے چاند پر ہو جایںٔ گی آبادیاں
مجھ کو بھی رفعتؔ ہے ایسے ہی نگر کی جستجو
 

Rate it:
Views: 422
04 Nov, 2012
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets