ہم پکارے گئے محبت میں
اور مارے گئے محبت میں
کیا بتائِیں کہ کس طرح گزری
بس گزارے گئے محبت میں
جیتنا تھا اُسے پسند بہت
ہم بھی ہارے گئے محبت میں
زندگی تیری زلف کی صورت
ہم سنوارے گئے محبت میں
سخت جاں اس قدر نہ تھے نازش
غم سہارے گئے محبت میں