Add Poetry

ہم کو یاں در در پھرایا یار نے

Poet: شاہ نیاز احمد بریلوی By: Abida Parveen, Abbottabad

ہم کو یاں در در پھرایا یار نے
لا مکاں میں گھر بنایا یار نے

آپ اپنے دیکھنے کے واسطے
ہم کو آئینہ بنایا یار نے

اپنے اک ادنیٰ تماشے کے لئے
ہم کو سولی پر چڑھایا یار نے

آپ چھپ کے ہم کو کر کے روبرو
خوب ہی رسوا کرایا یار نے

آپ تو بت بن کے کی جلوہ گری
اور ہمیں کافر بنایا یار نے

Rate it:
Views: 569
29 Jul, 2021
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets