ہنسی
Poet: Ahmed Faraz By: Wasif Ajmeri, hyderbadاشک تعبیر اور خواب ہنسی
درد دریا میں اور سراب ہنسی
عرض غم کیا کرو کے پاس اسکے
میری ہر بات کا جواب ہنسی
تھی نظر متن پر خیال کہیں
مجھ پر بے ساختہ کتاب ہنسی
اس پر ظاہر نہ ہوا دکھ میرا
میں ہنسا ایسی کامیاب ہنسی
اور کیا ہے یہ کل کل مینہ
میرا دکھ دیکھ کر شراب ہنسی
More Sad Poetry






