اچھا ہوتا ساتھ جو ہم نبھا لیتے
وفا کرتے خلق کو بھی دکھا لیتے
زمانہ بھی حسد میں ہی پڑا پیچھے
کیا مشکل صنم کو ہم منا لیتے
ہوا کا بھی چلن توڑا بجا نہ تھا
بجھانے سے شمع ورنہ بچا لیتے
کہاں اتنا ضبط کہ ہم جدا ہوکر
بھلا کر جو صنم گھر کو بسا لیتے