ہو نہ جائے خفا تواپنا دکھ سنائوں کیسے

Poet: Jamil Hashmi By: jamil Hashmi, Rawalpindi

ہو نہ جائے خفا تواپنا دکھ سنائوں کیسے
میرے دل میں جو ہے تجھے بتائوں کیسے

جب سے ہوا ہوں اسیر تیری زلفوں کا
خود کو قید الفت سے چھڑائوں کیسے

تیرا نام نہ آ جائے بےوفائوں میں
تجھے لوگوں کی نظروں سے بچائوں کیسے

روتا ہوںتجھے یاد کر کے تنہایوں میں
تیری یاد دل سے مٹائوں کیسے

کر لو یقیں ہماری چاہت کا تم
چیر کر دل اپنا تجھے دیکھائوں کیسے

Rate it:
Views: 686
26 Jan, 2013